Sunday January 19, 2025

کترینہ کیف کی شادی لیکن اس دوران سلمان خان کیا کرتے رہے؟ ویڈیو سامنے آگئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ایسے میں ان کے سابق بوائے فرینڈ اور بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کے متعلق بھی باتیں ہوتی رہیں کہ آیا وہ شادی میں شریک ہوں گے یا نہیں۔ اب سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے یہ تاثر دے دیا ہے کہ وہ کترینہ کی شادی کے وقت ملک میں ہی موجود نہیں تھے۔ دی نیوز کے مطابق سلمان خان کی یہ ویڈیو سعودی عرب میں ہونے والے ایک ایونٹ کے متعلق ہے جس میں وہ بھی شریک ہو رہے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں سلمان خان سعودی عرب کے دارالسلطنت ریاض کو مخاطب کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ”ریاض! کل کے لیے تیار ہو؟“رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے لگ بھگ سبھی مداح جانتے ہیں کہ وہ کبھی بھی اپنی سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف کی شادی میں شریک نہیں ہوں گے تاہم انہوں نے یہ ویڈیو پوسٹ کرکے تاثر دیا ہے کہ وہ بیرون ملک تھے۔ تاحال اس بات کی تصدیق بھی نہیں ہو سکی کہ کترینہ کیف کی طرف سے سلمان خان کو اپنی شادی میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی تھی یا نہیں۔

شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین باؤلرز میں شامل ہوگئے

بھارتی سائنسدان کی اتنی شرمناک حرکت کہ پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا

حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کی تو ساری کارکردگی ختم ہوجائے گی، مہنگائی کے باعث عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں

FOLLOW US