Tuesday January 21, 2025

ڈھاکا ٹیسٹ: ساجد خان نے بنگلادیشی بلے بازوں کو چکرا دیا، 6 وکٹیں لے اڑے

ڈھاکہ : ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل میں میزبان ٹیم کے 7 کھلاڑی صرف 71 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے،اس سے قبل پاکستان نے 98.3 اوورز میں 300 رنز بنائے اور پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ بنگلادیش کی اننگز کی شروعات میں ہی اوپنر محمود الحسن جوائے اور پھر شادمان اسلام ساجد خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، محمود الحسن کا کیچ کپتان بابراعظم نے جب کہ شادمان کا کیچ حسن علی نے لیا۔ بنگلادیش کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی مومن الحق تھے جنہیں حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔ نجم الحسین شنتو، لٹن داس، مشفیق الرحیم اور مہدی حسن کو بھی ساجد خان نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے ساجد علی کی تباہ کن بولنگ نے بنگلادیش کی کمر توڑ دی اور 6 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ اس سے قبل میچ کے چوتھے روز کا آغاز پاکستان کی اننگز سے ہوا جس میں اظہر علی 56 رنز کے ساتھ عبادت حسین کی بال پر آؤٹ ہوگئے اور اب کپتان بابراعظم 76 رنز بناکر خالد احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

کترینہ کیف کی شادی میں رنبیر کپور کے داخلے اور ان کے گانوں پر پابندی عائد، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کردیا

سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں غیرملکی شہری کے قتل پر مفتی طارق مسعود کا موقف بھی آگیا

” کنڈی لگا کر رکھیں، رات کو ہیٹر بند کریں” قومی سلامتی کمیٹی کی پالیسی بارے سوال پر سائرہ بانوں کا دلچسپ جواب، وزیراعظم نالاں

24 سال بعد پاکستان کے دورے کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

FOLLOW US