اسلام آباد : حکومتی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد دیا جانیوالا بیان مہنگا پڑ گیا۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس تھا، کیا بریفنگ دی گئی ، کوئی پالیسی بھی بنی ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ’جی جی ، رات سونے سے پہلے کنڈی لگا کر رکھیں، کھلے برتن ڈھانپ کر رکھیں، رات کو ہیٹر بند کر دیں اور گیس کا مین والوو بھی بند کردیں، بجلی کی چیزوں کو ہاتھ مت لگائیں ،اور دوائیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں ۔‘اس موقف پر صحافی بھی حیران ہوا اور استفسار کیا کہ یہ آپ کو پالیسی دی گئی ، اس پر وہ مسکرا کر آگے بڑھ گئیں۔۔۔
ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان نے 4وکٹوں پر 300 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی
جیونیوز کے مطابق اس موقف کے بعد وزیراعظم عمران خان، سائرہ بانو کے بیان پر ناراض ہوگئے ہیں اور یہ پیغام قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے سائرہ بانو تک پہنچا دیا۔ ساتھ ہی عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کا کل ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا۔ یہ التوا اس لیے قابل توجہ ہے کہ اس اجلاس میں سائرہ بانو کو قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ دی جانی تھی۔
https://twitter.com/Sajidbukhari555/status/1467849022152994826?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1467849022152994826%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F07-Dec-2021%2F1374914