Wednesday January 22, 2025

24 سال بعد پاکستان کے دورے کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

کراچی : 24 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا ، تین رکنی سکیورٹی وفد کراچی میں دو روز قیام کرے گا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کا وفد اپنے قیام کے دوران نیشنل سٹیڈیم کراچی کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ اور سکیورٹی کے حکام وفد کو بریفنگ دیں گے ، آسٹریلوی وفد کو ویسٹ انڈیز سے کھیلی جانے والی سیریز سے متعلق کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد لاہور اور راوپنڈی سٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین آئندہ سال مارچ اور اپریل کے مہینوں میں سیریز شیڈول پائی ہے ۔

ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 4وکٹوں پر 242 رنز بنالیے

سیالکوٹ واقعے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، یہ شدت پسندوں کی پاکستان کیخلاف سازش ہے ، علماء کرام کی سری لنکن ہائی کمشنر کو یقین دہانی

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

FOLLOW US