Wednesday January 22, 2025

ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان نے 4وکٹوں پر 300 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی

ڈھاکہ : ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی ہے۔ محمد رضوان نے 86 گیندوں پر ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے اور یوں محمد رضوان نے ٹیسٹ کیریئر کی 7ویں نصف سنچری سکورکی ۔ میچ کے چوتھے روز کے آغاز پر ہی اظہر علی 56 رنز کے ساتھ عبادت حسین کی بال پر آؤٹ ہوگئے اور کپتان بابراعظم 76 رنز بنا کر خالد احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ ‏ خراب موسم کی وجہ سے چوتھے روز بھی کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا ہے آج کم از کم 86 اوورز کا کھیل ہو گا۔ ‏تیسرے روز مسلسل بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہیں پھینکی جا سکی تھی جبکہ پہلے دو روز میں صرف 63.2 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔ ‏ ٹیسٹ میچ میں اب تک ایک اننگز بھی مکمل نہیں ہو سکی ، اس لیے یہ ٹیسٹ ڈرا کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ‏ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

24 سال بعد پاکستان کے دورے کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

سیالکوٹ واقعے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، یہ شدت پسندوں کی پاکستان کیخلاف سازش ہے ، علماء کرام کی سری لنکن ہائی کمشنر کو یقین دہانی

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

FOLLOW US