Monday November 25, 2024

سیالکوٹ واقعے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، یہ شدت پسندوں کی پاکستان کیخلاف سازش ہے ، علماء کرام کی سری لنکن ہائی کمشنر کو یقین دہانی

اسلام آباد : علامہ طاہر اشرفی اور مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر علماء نے سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور سانحہ سیالکوت پر اظہار افسوس کیا۔ مفتی تقی عثمانی نے سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کے بعد علماء کرام کے ساتھ میڈیا سے انگریزی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سری لنکن باشندے کے اہلخانہ کو معاوضہ ادا کیا جائے ۔ علماء کرام کا کہنا تھا کہ ہم یہاں سے اقوام عالم کو پیغام دینے آئے ہیں کہ واقعے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، اس شدت پسندی کے پیچھے پاکستان کے عوام اور اسلام نہیں ہے بلکہ یہ کچھ لوگ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازش کر رہے ہیں ۔

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

نیپرا نے اہلیان کراچی پر بجلی گرادی ، فی یونٹ 3 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری

زرداری نے پنجاب میں ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی، سابق ن لیگی وزیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

FOLLOW US