Wednesday January 22, 2025

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: پاکستانی قوم افسردہ ہے ۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز سنتھ جے سوریا بھی سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر بول پڑے ۔اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔ سابق سری لنکن کپتان اور سٹار بلے باز سنتھ جے سوریا نے بھی افسوسناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کامطالبہ کیا ہے ۔سنتھ جے سوریا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ جو کچھ پاکستان میں ہوا وہ بہت ہی حیران کن ہے اور میری دلی ہمدردی متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔سابق سری لنکن کپتان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ واقعے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں گے۔ دوسری جانب وزیردفاع پرویز خٹک نے سیالکوٹ واقعہ کی انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جوش آ ہی جاتا ہے ،بچوں میں ایسا ہوتا ہے ، لڑ ا ئیاں بھی ہوتی ہیں ،ہلا ک بھی ہو جاتے ہیں ،ہم جب جوان ہوتے تھے تو جذباتی ہوتے تھے ،اس واقعہ کو کسی جماعت سے نہ جوڑا جائے ۔

نیپرا نے اہلیان کراچی پر بجلی گرادی ، فی یونٹ 3 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری

نجی ٹی وی چینل’آج نیوز‘ کے مطابق پشاور میں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خان خٹک کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ کو تحریک لبیک کے ساتھ جوڑنا غلط ہے ،وجوہات آپ کو بھی پتا ہے ،بچے ہیں ،بڑے ہوتے ہیں ،اسلامی دین ہے ،ان میں سوچ زیادہ ہے اور وہ جوش میں آ جاتے ہیں اور جذبے میں کام کر لیتے ہیں ،اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ کیا اور یہ ہو گیا ؟ہر ایک کی اپنی سوچ ہے،سیالکوٹ میں لڑکے اکٹھےہوئے ،اُنہوں نے اسلام کا نعرہ لگایا کہ اسلام کے خلاف کام ہو رہا ہے ،وہ جذبے میں آ گئے اور اچانک یہ کام ہو گیا ،اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سب کچھ بگڑ گیا ۔

زرداری نے پنجاب میں ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی، سابق ن لیگی وزیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

بلدیات کی وزارت ہمارے پاس ہے، فنڈز ہم نے دینے ہیں، مخالف امیدوار جیت گیا تو فنڈز چھوڑو اگر وہ بلدیات کے دفتر میں بھی گھس گیا تو میں اپنی مونچھیں منڈوا لوں گا۔ وفاقی وزیر کی دھمکی

FOLLOW US