Sunday November 24, 2024

پاکستانی شاہینوں نے بارش کے بعد ڈریسنگ روم میں ایسا کام کرنا شروع کردیا کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے ، ویڈیوز بھی سامنے آ گئیں

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا میچ بارش کی نذر ہوا تو پاکستانی کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں ہی میدان سجا لیا۔کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں موجود چیزوں سے ہی وکٹ بنائی اور کرکٹ کھیلتے رہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کے کھیلنے کے ویڈیوز شیئر کی ہیں۔پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بارش ہمارے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کر سکتی ہے لیکن انہوں نے اپنے ڈریسنگ روم میں ہی زبردست میچ کا میدان سجا لیا ہے،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کا آغازکیا،پی سی بی نے مختلف کھلاڑیوں کے کھیلنے کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ پی سی بی نے امام کے ہاتھوں بابر اعظم کے آؤٹ ہونے اور بابراعظم کی جانب سے بدلا لیتے ہوئے امام کو آوٹ کرنے ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔یاد رہے کہ ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش اور خراب موسم کے باعث جلد ختم کر دیا گیا تھا، میچ کے دوسرے روز صرف چھ اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔

مہنگائی نے میرا بھی بیڑہ غرق کر دیا، فواد چودھری بھی پھٹ پڑے

سانحہ سیالکوٹ، پولیس اہلکار فیکٹری مالک کو بچا رہے تھے اور اسی دوران ہجوم مقتول منیجر کی لاش سڑک پر لے گیا ، نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ ، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے پی آر او بارے افسوسناک خبر

FOLLOW US