کراچی : صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نامعلوم افراد کے حملے میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے پی آراو زخمی ہوگئے ، جلال بچلانی اسٹیڈیم روڈ پر واقع ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں ، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے پی آراو پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ سے جلال بچلانی زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب جلال بچلانی ایک اسٹور سے پانی لینے کے لیے رکے ، عین اسی وقت وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے پی آر او جلال بچلانی کی گاڑی کے پاس 3 ملزمان موٹر سائیکل پر آکر رک گئے ، جن میں سے ایک ملزم موٹر سائیکل سے اتر کر جلال بچلانی کی گاڑی کے پاس گیا تو جلال بچلانی نے گاڑی چلادی ،
ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی
یہ دیکھ کر موٹر سائیکل پر بیٹھے دوسرے ملزم نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ایک گولی گاڑی اور دوسری گولی جلال بچلانی کے ہاتھ پر لگی تاہم اس کے باوجود جلال بچلانی خود گاڑی چلا کر ہسپتال پہنچ گئے جب کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد جوہر چورنگی کی جانب فرار ہوگئے۔ واقعے سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے پی آراو جلال بچلانی نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان نے دونوں جانب سے گاڑی پر حملہ کیا ، جنہوں نے مجھے لوٹنے کی کوشش نہیں کی بلکہ یہ ملزمان مجھے ٹارگٹ کرنے آئے تھے کیوں کہ میری جانب سے موبائل فون دینے کے باوجود ملزمان نے کوئی چیز نہیں لوٹی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ اسٹریٹ کرمنل نہیں تھے بلکہ یہ لوگ مجھے ٹارگٹ کرنے ہی آئے تھے۔
سیالکوٹ واقعہ ؛ مزید 6 مرکزی ملزمان گرفتار‘ گرفتاریوں کی تعداد 124 ہوگئی
برطانوی سکول کے طالب علموں کی سخت ٹھنڈ میں سڑک پر نماز کی ادائیگی، سکول تنقید کی زد میں