Wednesday January 22, 2025

مہنگائی نے میرا بھی بیڑہ غرق کر دیا، فواد چودھری بھی پھٹ پڑے

اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چودھری نے بھی اعتراف کیاکہ مہنگائی نے ان کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے، ا ن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھی خاصی تنخواہ لے رہے تھے، اب 2، اڑھائی لاکھ پر آ گئے ہیں اور ان کا بیٹرہ غرق ہو گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں میزبان نے کہا کہ مہنگائی کا اثر تو ان پر نہیں ہوتا تو فواد چودھری کہنے لگے کہ وہ ایک غریب آدمی ہیں۔میزبان نے پھر سوال داغا کہ آپ کی صحت دیکھ کر تو نہیں لگتا کہ آپ کا بیٹرہ غرق ہو گیا ہے،جواب میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اچھا خاصا جم جاتے تھے، اب نہیں جا پاتے اس وجہ سے وزن بڑھ گیا، یہ بات سچ ہے کہ مہنگائی ہوئی ہے اور تنخواہ دار طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے اور انہیں مہنگائی کی چبھن زیادہ ہوئی ہو گی۔ وزیراطلاعات نےکہا کہ مہنگائی سے پورا پاکستان متاثر نہیں ہوا اگر ایسا ہوتا تو گھی، ڈیزل اور پٹرول کی کھپت میں اضافہ نہ ہوتا، ڈیزل اور پیٹرول سب سے مہنگا ہونے کے باوجود اس کی کھپت میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے،بجلی مہنگی ہے مگر اس کی کھپت بھی 13 فیصد بڑھ گئی ہے، مہنگائی سے کچھ طبقات متاثر ہوئے ہیں، زیادہ لوگوں کو اثر نہیں پڑا۔

سانحہ سیالکوٹ، پولیس اہلکار فیکٹری مالک کو بچا رہے تھے اور اسی دوران ہجوم مقتول منیجر کی لاش سڑک پر لے گیا ، نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ ، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے پی آر او بارے افسوسناک خبر

ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی

FOLLOW US