Wednesday January 22, 2025

سانحہ سیالکوٹ، پولیس اہلکار فیکٹری مالک کو بچا رہے تھے اور اسی دوران ہجوم مقتول منیجر کی لاش سڑک پر لے گیا ، نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

سیالکوٹ : نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکن باشندے کی لاش پولیس کی موجودگی میں گھسیٹ کر سڑک پر لے جائی گئی ، پولیس اس وقت مالک کو بچانے کی کوشش کررہی تھی جب ہجوم لاش سڑک پر لے گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق واقعے پر پولیس حکام نے موقف دیا کہ واقعے کی اطلاع تب ملی جب ہجوم نے سڑک بلاک کی ، ریسکیو کو موصول ہونے والی پہلی کال میں جی ٹی روڈ بلاک ہونے کا بتایا گیا ، جس شخص نے کال کی اس نے کہا کہ فیکٹری میں کوئی ہنگامہ ہو رہا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس اہلکار گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ ہجوم فیکٹری کے اندر فیکٹری مالک شہباز بھٹی کو زد و کوب کر رہا ہے ، فیکٹری مالک کو مشکل سے ہجوم کے چنگل سے آزاد کریا گیا جبکہ باہر سے مزید ہجوم دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوا اور مین گیٹ کھول کر سری لنکن باشندے کی لاش گھسیٹ کر سڑک پر لے گئے ۔

نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ ، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے پی آر او بارے افسوسناک خبر

ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی

سیالکوٹ واقعہ ؛ مزید 6 مرکزی ملزمان گرفتار‘ گرفتاریوں کی تعداد 124 ہوگئی

FOLLOW US