Tuesday April 23, 2024

سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد پاکستانی ٹیم کو ٹی 20 ٹرافی نہ ملنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کردیا

ڈھاکا: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح حاصل کرنے کےبعد پاکستانی کھلاڑی ٹرافی نہ ملنے پر حیران تھے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم اب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس پر باضابطہ ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا گیا ہے۔ ترجمان بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہےکہ ٹی 20 کی ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دیں گے کیونکہ ٹی 20 سیریز کی فاتح ٹرافی بنگلا دیشی بورڈ کےسربراہ نےدینی ہےجو ابھی دستیاب نہیں۔ترجمان بی سی بی رابد امام کا کہنا تھا کہ بنگلادیش بورڈ اور اسپانسر ادارے کے افراد بائیو سکیور ببل کا حصہ نہیں لہٰذا کورونا پابندیوں کےسبب ٹی20 ٹرافی پاکستانی ٹیم کو نہیں دی، اس لیے دونوں ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ہی دی جائیں گی۔ واضح رہےکہ پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو کلین سوئپ کیا اور آخری میچ میں انتہائی دلچسپ مقابلے کے کامیابی حاصل کی۔

پریانکا چوپڑا کا اپنے شوہر کی پوسٹ پر رد عمل ، طلاق سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں

“جادوگر” ثانیہ مرزا ، ایسی تصویر شیئر کردی کہ مداح حیران ہوگئے

“حکومت کے اس اقدم کی وجہ سے عام انتخابات 2023 میں نہیں ہوپائیں گے” اب تک کا بڑا دعویٰ، جان کر پاکستانی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں

FOLLOW US