Monday January 20, 2025

پریانکا چوپڑا کا اپنے شوہر کی پوسٹ پر رد عمل ، طلاق سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں

ممبئی: بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر نک جوناس کی ویڈیو پر ردعمل دینے کے بعد ایک بار پھر سے خبروں کی زینت بن گئیں۔ پریانکا چوپڑا کو اپنا نام تبدیل کیے صرف ایک ہی دن ہوا تھا کہ ان کے شوہر اور امریکی گلوکار واداکار نک جونس نے انسٹاگرام پر اپنی ورک آوٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کردی جس پر پریانکا چوپڑا نے رد عمل دے کر ایک بار پھر سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔پریانکا چوپڑا نے نک جوناس کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ”ہائے! میں تمہاری بانہوں میں مرگئی“۔ گزشتہ روز بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے شوہر ’نک جوناس‘ کا نام ہٹا کر پھر سے پریانکا چوپڑا کردیا لیکن انہوں نے ایسا کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کے درمیان جلد علیحدگی ہونے والی ہے۔

“حکومت کے اس اقدم کی وجہ سے عام انتخابات 2023 میں نہیں ہوپائیں گے” اب تک کا بڑا دعویٰ، جان کر پاکستانی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں

قرآن پاک کی بے حرمتی، یورپی ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے

ثاقب نثارکی مبینہ آڈیو لیک میں وہی الفاظ ہیں جوانہوں نے ایک جگہ پرتقریرکی تھی۔ اعتزاز احسن

FOLLOW US