اسلام آباد: وسیم اکرم کو ٹیم سے باہر رکھنے کے لئے سازش رچائی گئی، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈاکٹر نے نیا پنڈورہ بکس کھول دیا۔نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس اے آر وائی نیوزکے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق ڈاکٹر نے انکشافات کئے ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ماضی میں کس طرح ٹیم سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی۔ڈاکٹر توصیف نے بتایا کہ وسیم اکرم شارجہ میں زخمی ہوئے تو ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں نے بھرپور کوشش کی کہ وہ ٹیم میں واپس نہ آسکیں، مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ وسیم اکرم کو ‘ان فٹ’ قرار دےدو۔ڈاکٹرتوصیف نے بتایا کہ وسیم اکرم کے خلاف سازش میں بڑے کھلاڑی شامل تھے۔
جہاز دینے کی قیمت چُکادی، کونسی قطری شخصیت جلدشریف خاندان کا حصہ بننے والی ہے؟ تہلکہ خیز خبر آگئی