اسلام آباد : ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کی تیاریاں، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے سیکر ٹری اطلاعات نعمان علی بٹ کا کہنا تھاکہ پیٹرول پمپس 25 نومبر سے بندکردیں گے جبکہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی پیٹرول پمپس بند ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کامطالبہ ہےکہ ڈیلرز منافع میں اضافہ کیا جائے۔نعمان علی بٹ کا کہنا تھاکہ حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی لیکن حکومت نے یقین دہانی پر کوئی عملددرآمد نہیں کیا۔
جہاز دینے کی قیمت چُکادی، کونسی قطری شخصیت جلدشریف خاندان کا حصہ بننے والی ہے؟ تہلکہ خیز خبر آگئی
ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے، جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیاجاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ خیال رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے اس سے قبل 5 نومبر سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم ہڑتال کی کال وفاقی وزیرحماداظہر اور سیکرٹری پیٹرولیم سے ملاقات کے بعد واپس لی گئی تھی۔پیٹرولیم مصنوعات پرڈیلرزمنافع بڑھانے کی حکومتی یقین دہانی پرہڑتال کی کال واپس لی تھی۔یہ بھی یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 16نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے5 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری ارسال کی تھی،وزیراعظم نے سمری مسترد کردی تھی۔وزارت خزانہ نے 16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا-