Monday January 20, 2025

جہاز دینے کی قیمت چُکادی، کونسی قطری شخصیت جلدشریف خاندان کا حصہ بننے والی ہے؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد: معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے بارے میں پتہ کیا جائےوہ کہاں ہیں،حسین نواز برطانیہ سے کن کن ممالک میں گئے اور کن لوگوں سے ان کی ملاقات ہوئی۔اس کے علاوہ یہ بھی پتہ کیا جائے کہ جن لوگوں سے ملاقات ہوئی ہے وہاں پر کیا مطالبات کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بات ذہن میں رکھی جائے نواز شریف کو لے جانے والا جہاز قطرکا تھا۔پاکستان میں اہم ترین عہدے پر رہنے والی ایک شخصیت نے قطری شخصیت سے ملاقات کی تھی،کچھ عرصہ بعد ان کا شریف خاندان سے قریبی رشتہ بھی ہو سکتا ہے۔اور دونوں کی دوستی رشتہ دار میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو باہر بھجوانے میں احتساب کمیشن کے سابق سربراہ سیف الرحمن نے اہم کردار ادا کیا۔وہ نواز شریف کے لیے قطر میں بیٹھ کر مکمل انتظامات کرتے ر ہے۔

’عمران خان کو داماد ایسوسی ایشن میں عہدہ دیں گے ‘ کیپٹن صفدر نے وزیراعظم کو دلچسپ پیشکش کی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں

سیف الرحمن اور نواز شریف ویسے تو پرانے دوست ہیں تاہم وہ جلد ہی رشتہ دار بھی بن جائیں گے۔رانا عظیم نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان کا رشتہ سیف الرحمن کی فیملی میں ہو گا اور جلد ہی یہ قریبی رشتہ دار بھی بن جائیں گے۔اس کے علاوہ بھی کچھ دیگر معاملات ہیں جو جلد ہی سامنے آ جائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی گذشتہ برس منگنی ہوئی اور یہ منگنی سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سے ہوئی ہے۔ منگنی کی تقریب میں صرف قریبی لوگوں نے ہی شرکت کی۔

بھارت چین کیساتھ بڑی جنگ کیلئے تیار؟ فوج کی بھاری نفری سرحدوں پر پہنچا دی، کونسا خطرناک ترین روسی ہتھیار بھی نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا؟

نائب صدر پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات لگانے والی چینی ٹینس سٹار اس وقت کہاں ہیں؟ آخرکار سچ سامنے آگیا

FOLLOW US