Monday January 20, 2025

’عمران خان کو داماد ایسوسی ایشن میں عہدہ دیں گے ‘ کیپٹن صفدر نے وزیراعظم کو دلچسپ پیشکش کی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان کو داماد ایسوسی ایشن میں عہدہ دیں گے کیونکہ انہوں نے تین شادیاں کی ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تمام شادیوں کی لسٹ آ جائے تو تب ان کو ایسوسی ایشن میں عہدہ دیدیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو داماد ایسوسی ایشن کا کوآرڈینیٹر بناﺅں گا اور آصف علی زرداری چیئرمین پہلے سے موجود ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ آصف علی زرداری سے دامادوں کی ایسوسی ایشن کے معاملے پر کبھی رابطہ نہیں ہوا، صرف سوشل میڈیا پر ہی ملاقات ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن اتنی مشہور ہے کہ دامادوں کی یونین کی رکن سازی ہر گھر میں موجود ہے۔ دامادوں کی ایسوسی ایشن میں ممبر شپ کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ نکاح فارم لے آئیں۔واضح رہے کہ کیپٹن صفدر خود کو داماد ایسوسی ایشن کا جنرل سیکریٹری کہتے ہیں۔

بھارت چین کیساتھ بڑی جنگ کیلئے تیار؟ فوج کی بھاری نفری سرحدوں پر پہنچا دی، کونسا خطرناک ترین روسی ہتھیار بھی نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کیخلاف مقدمہ درج ، دماغی امراض کے ہسپتال بھیجنے کا مطالبہ بھی سامنے آگیا

FOLLOW US