Sunday November 24, 2024

ہمارے گرائونڈ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا؟، بنگلہ دیشی وزیر کا قومی ٹیم کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

ڈھاکہ : بنگلہ دیشی وزیر مملکت برائے اطلاعات مراد حسن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ڈھاکہ کے سٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قومی پرچم لہرانے پر وطن واپس بھیج دیا جانا چاہیے۔ بنگلہ دیش کا دورہ کرنیوالی ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاری کے سلسلے میں پیر کو میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس میں حصہ لیا اور قومی پرچم گرائونڈ پر نصب کیا۔ میڈیا رپورٹس نے اس واقعے کی طرف توجہ مبذول کروائی اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور اس پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ مراد حسن نے منگل کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے بارے میں کہنے کو کچھ نہیں ہے لیکن ہم ان کی جانب سے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی جھنڈا لہرانے کو قبول نہیں کرسکتے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ہم شیخ مجیب الرحمن کی 100 سالہ پیدائش منا رہے ہیں، جب ہم اپنی آزادی کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں۔

خوبصورت ترین بھارتی ادکارہ پریتی زنٹا ماں بن گئیں، جڑواں بچوں کو جنم دیا۔؟مداحوں کیلئے بڑی خبر

میرے خیال میں ہمیں پاکستانی ٹیم کو ان کے جھنڈے کے ساتھ واپس بھیجا جانا چاہیے۔ یاد رہے کہ 1971ء کی جنگ میں بھارتی فوج اور اس کی تربیت یافتہ مکتی باہنی کی مدد کے نتیجے میں مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) پاکستان سے علیحدہ ہوا تھا ۔ مراد حسن نے مزید کہا کہ جب ہم پاکستانی پرچم دیکھتے ہیں تو ہمارے دل دہل جاتے ہیں۔ انہیں پریکٹس سیشن کے لیے جھنڈے کی ضرورت کیوں ہے؟ ، اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

محمدعامر کورونا وائرس کا شکار ، کونسی لیگ کھیلنے سے معذرت کر لی ؟ مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آگئی

حریم شاہ نے شو کے دوران وفاقی وزیر کو فون کر کے کہا کہ ابھی بات کریں ناں، شیخ رشید نے کہا کہ ‘بکواس بند کریں، میں ابھی بات نہیں کر سکتا

FOLLOW US