Sunday January 19, 2025

محمدعامر کورونا وائرس کا شکار ، کونسی لیگ کھیلنے سے معذرت کر لی ؟ مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آگئی

لاہور : فاسٹ بائولر محمد عامر کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پیسر نے بتایا کہ 8 نومبر کو ان کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر کے ایک کمرے تک محدود رکھا تاہم اب پہلے سے طبیعت بہت بہتر ہے۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ لاہور میں ان دنوں موسم اچھا نہیں ہے اور اسی لیے وہ کوئی رسک نہیں لینا چاہتے ہیں تاکہ ان کا گلہ دوبارہ خراب نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا 20 یا 21 نومبر کو پہلے کراچی اور پھر دبئی جانے کا پلان ہے جہاں جا کر وہ سری لنکا پریمیئر لیگ کی تیاری کریں گے۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ ان کے اہل خانہ اس وبا سے محفوظ ہیں

نکاح کے بعد ملالہ کی شوہر کیساتھ “آئوٹنگ ” کی پہلی تصویر وائرل ہوگئی

حریم شاہ نے شو کے دوران وفاقی وزیر کو فون کر کے کہا کہ ابھی بات کریں ناں، شیخ رشید نے کہا کہ ‘بکواس بند کریں، میں ابھی بات نہیں کر سکتا

کلبھوشن کوگھربھیجناتھاتوآرڈیننس جاری کردیتے،قانون بنانے کی کیا ضرورت تھی ، شاہد خاقان عباسی

FOLLOW US