Friday April 19, 2024

راولپنڈی ایکسپریس کھیل کے میدان میں  دوبارہ کودنے کو تیار؟ مداحوں کو اشارہ دیدی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایک بار پھر کرکٹ جوائن کرنے کا اشارہ دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شعیب اختر کی جانب سے سیاہ اور سبز رنگ کی ایک ڈریس کٹ شیئر کی گئی ہے، شیئر کی گئی شرٹ پر 14 نمبر درج ہے (خیال رہے کہ شعیب اپنے کرکٹ کیریئر میں اسی نمبر کے ساتھ کھیلتے آئے ہیں)۔شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ ایک بار پھر نمبر 14 (شرٹ ) کو پہننے کا وقت آگیا ہے۔فی الحال شعیب اختر کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ وہ یہ شرٹ کب اور کس ٹورنامنٹ میں پہنیں گے؟تاہم اس حوالے سے شعیب کے مداحوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے اور شعیب اختر کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا ایک تانتا بندھ گیا ہے۔سابق فاسٹ بولر کی پوسٹ پر متعدد مداح اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں جس میں سے اکثریت جاننے کے خواہشمند ہیں کہ شعیب یہ کٹ کس ٹورنامنٹ میں پہنیں گے۔

وفاداری ثابت کرنے کیلئے نوجوان نے اپنے دانتوں کا ہار بناکر محبوبہ کو پیش کردیا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، وزیراعظم عمران خان نے صحافی کو لاجواب کر دیا

نوازشریف کی ایماء پر عدلیہ کے خلاف بہت کچھ ہو رہا ہے سینئر قانون دان اعتزاز احسن

FOLLOW US