Thursday April 25, 2024

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، وزیراعظم عمران خان نے صحافی کو لاجواب کر دیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق پوچھے گئے سوال کا صحافی کو زبردست جواب دیدیا۔ صحافی کی طرف سے عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے حوالے سے آپ کیا کہیں گے؟اس سوال کے جواب پر وزیراعظم نے کہا کہ جو سپورٹس مین ہوتا ہے وہ ہمیشہ جیت کے لیے میدان میں اترتا ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 نومبر کو ہو گا۔ اس اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں سمیت حکومتی اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اور تمام تحفظات دور کیے۔ دوسری طرف حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں چھوٹی پارٹیوں کو مشترکہ اجلاس میں جانے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ حکومت کو اکثریت حاصل نہیں، اتحادی ساتھ دینے کو تیار نہیں،

فلوز ملز نے سرکاری گندم اُٹھانے سے انکار کر دیا، آٹا 50 روپے فی کلو مہنگا کرنے کا عندیہ

نا اہل حکمران اقتدار کو طول دینے کے لیے ناجائز طریقے اپنا رہے ہیں۔ حکومت جعلی پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لیے تیار کر رہی ہے۔ مشترکہ اجلاس کو شکست کے خوف سے ملتوی کیا گیا ۔ لوگوں کو سیف ہاؤسز میں لےجایاگیا ہمیں رپورٹ ملی ہیں، حکومت کےپاس جبری اکثریت ہے۔ عدالت سےرجوع کیلئے قوانین کا جائزہ لیاجائےگا۔ 19 نومبر سے پہلے آخر جلدی کیوں ہے، یہ معاملے کو مشکوک بناتا ہے۔ سیاست میں ناجائز مداخلت ہو تو پھر شکایت ہمارا حق ہے۔

نوازشریف کی ایماء پر عدلیہ کے خلاف بہت کچھ ہو رہا ہے سینئر قانون دان اعتزاز احسن

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا،ٹریفک حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہارگئے

FOLLOW US