Monday January 20, 2025

وفاداری ثابت کرنے کیلئے نوجوان نے اپنے دانتوں کا ہار بناکر محبوبہ کو پیش کردیا

قاہرہ : یہ عجیب و غریب واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں پر ایک لڑکے نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے محبوبہ کو اپنے تمام دانتوں کا ہار بناکر پیش کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی اس واقعے کی تصویر وائرل ہوئی جس میں لڑکے کو بغیر دانتوں والی مسکراہٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، کیک نامی نوجوان نے اپنی محبوبہ جس کا نام لیزا تھا کے سامنے اپنی محبت کا یقین دلانے کے لئے اپنے تمام دانت نکلوا کر اس کا ہار بنوادیا۔ مصری نوجوان کو یہ عجیب و غریب کام کرنے کی نوبت اس لئے پیش آئی کیونکہ اس کی محبوبہ نے اس کو دھوکہ دہی کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا جبکہ نوجوان کی جانب سے اپنی محبت کا یقین دلانے کے لئے کوئی اور کام نہ سوجھا تو اس نے اپنے تمام دانتوں کو نکلوایا اور اس کا ہار بناکر لیزا کو تحفہ کے طور پر پیش کردیا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، وزیراعظم عمران خان نے صحافی کو لاجواب کر دیا

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب لیزا کو کیک کی جانب سے اسے دھوکہ دیئے جانے کا انکشاف ہوا تو اس نے کیک سے بول چال بند کردی اور اس کا فون تک اٹھانا چھوڑ دیا مگر کافی کوششوں کے بعد لیزا کیک سے ملنے کے لئے ایک ریسٹورنٹ پہنچی جہاں پر نوجوان نے کوئی بات کئے بنا ہی دانتوں کا ہار اپنی محبوبہ کو پیش کردیا جس پر اس کی محبوبہ سکتے میں آگئی اور پوچھا کہ یہ کیا ہے تو اس نے جواب دیا کہ میں نے اپنے دانتوں کو نکلوا کر ہار بنوا دیا تاکہ تمہیں میری محبت کا یقین آسکے۔ کیک کی یہ حرکت دیکھ کر لیزا کو شدید غصہ آیا اور وہ نوجوان کو یہ کہہ کر ریسٹورنٹ سے چلتی بنی کہ آئندہ وہ اس سے بات کرنے کی بھی کوشش نہ کرے۔

فلوز ملز نے سرکاری گندم اُٹھانے سے انکار کر دیا، آٹا 50 روپے فی کلو مہنگا کرنے کا عندیہ

نوازشریف کی ایماء پر عدلیہ کے خلاف بہت کچھ ہو رہا ہے سینئر قانون دان اعتزاز احسن

FOLLOW US