Monday January 20, 2025

نوازشریف کی ایماء پر عدلیہ کے خلاف بہت کچھ ہو رہا ہے سینئر قانون دان اعتزاز احسن

اسلام آباد: ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ایماء پر عدلیہ کے خلاف بہت کچھ ہو رہا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اعتزاز احسن نے انٹرویو کے دوران کہا کہ رانا شمیم کی نوازشریف سے وابستگی عیاں ہونے کے بعد تعصب یا ایک فریق کے حق میں ہونے کا تاثر بنتا ہے۔رانا شمیم یا ان کے بیٹے کے نوازشریف سے تعلقات کے اقرار کے بعد استغاثہ کو رانا شمیم کا نوازشریف کے حق میں رحجان ثابت کرنے میں آسانی ہو جائے گی۔ عجیب بات یہ ہے کہ رانا شمیم کے بھائی چھ تاریخ کو فوت ہوئے اور یہ دس تاریخ کو حلق نامہ سائن کرنے کے لیے لندن پہنچ گئے۔سابق چیف جج رانا شمیم کی نوازشریف سے بہت زیادہ وابستگی نظر آتی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشافات پر سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ۔

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا،ٹریفک حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہارگئے

مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میںکہا گیاہے کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے میاں نوازشریف اور مریم نواز کے کیسز کے متعلق انکشافات باعث تشویش ہیں۔ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے اپنے بیان حلفی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر دبا ڈالنے کے الزامات لگائے ہیں۔ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے الیکشن تک میاں نوازشریف اور مریم نواز کو جیل میں رکھنے کا بھی الزام لگایا۔جسٹس شوکت صدیقی ،جج ارشد ملک اور جسٹس رانا شمیم کی گواہی میاں نوازشریف اور مریم نواز کی پاکدامنی کا ثبوت ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشافات کا از خود نوٹس لیں۔

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی پالیسی تبدیل کر دی گئی، اب کس عمر میں ریٹائر منٹ حاصل کریںگے؟

سیاست کے دوبڑے حریف ن اور ق لیگ میں دوریاں کم ہونے لگیں

FOLLOW US