Sunday January 19, 2025

پرینکا چوپڑا پر ہم جنس پرست لڑکی فِدا ہو گئی اور کیا پیشکش کر دی؟ اداکارہ بتاتے ہوئے شرم سے پانی پانی ہو گئیں

ممبئی : پریانکا چوپڑا نے کرن جوہر کے شو میں انکشاف کیا ہے کہ شادی سے پہلے ایک ہم جنس پرست لڑکی ان پر فدا ہوگئی تھی۔اس بات کا انکشاف پریانکا چوپڑا نے ٹی وی شو ’’ کافی ود کرن‘‘ میں کیا۔ دیپیکا پڈوکون کےساتھ اس شو پر آنے والی پریانکا سے میزبان کرن جوہر نے سوال کیا’ کیا آپ کا کسی ہم جنس پرست خاتون سے سامنا ہوا؟ جس پر پریانکا نے کہا کہ ہاں سامنا ہوا بلکہ میں نے حیلہ بہانہ کرکے بڑی مشکل سے اس لڑکی سے جان چھڑائی۔پریانکا نے اس واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ چند سال قبل ایک نائٹ کلب میں پیش آیا تھا، وہ لڑکی بہت خوبصورت اور دلبرانہ اداؤں کی مالک تھی اس نے براہ راست میری تعریف کرتے ہوئے میرے ساتھ وقت گزارنے کی پیشکش کی تھی۔پریانکا نے مزید کہا کہ اس وقت مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اسے کیا جواب دو لیکن پھر میں نے اسے کہا کہ ’ بےبی، میرا بوائے فرینڈ ہے اور میں لڑکوں کو ہی ترجیح دیتی ہوں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 ریکارڈ بابر اعظم کے نام، باقی ریکارڈ کس کس نے بنائے؟

“یہ ورلڈ کپ ہمارا تھا ” شعیب اختر نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر کی نصف سنچریاں، ولیمسن کے 85 رنز رائیگاں چلے گئے

FOLLOW US