Sunday November 24, 2024

ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 ریکارڈ بابر اعظم کے نام، باقی ریکارڈ کس کس نے بنائے؟

دبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں بعض کھلاڑیوں نے اپنی متاثر کن پرفارمنس کے ذریعے تاریخ میں جگہ بنا لی۔ ٹورنامنٹ میں سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان نے لگایا۔ انہوں نے بھارت کے خلاف 152 رنز کی شراکت قائم کی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کپتان بابر اعظم چار نصف سنچریز کے ساتھ سر فہرست رہے۔ اس کے علاوہ 303 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر بھی رہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ کے جوز بٹلر نے دو اعزازات حاصل کیے۔ انہوں نے ورلڈ کپ کی واحد سنچری سکور کی، اس کے علاوہ انہوں نے سب سے زیادہ 13 چھکے بھی لگائے۔ ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے نام رہا، انہوں نے ایک اننگز میں سات چھکے لگائے۔

“یہ ورلڈ کپ ہمارا تھا ” شعیب اختر نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

اس ورلڈ کپ میں سری لنکا کے واننڈو ہار سنگا 16 وکٹیں لے کر ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے۔ ٹورنامنٹ میں وکٹوں کی تین ہیٹ ٹرک بھی ہوئیں جن میں سے ایک ہارسنگا نے کی۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے کاگیسور بادار اور آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے بھی ہیٹ ٹرک کیں۔ کیمفر اس ٹورنامنٹ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے چار گیندوں پر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا ہے۔ کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے173 رنز کا ہدف دیا تھا جو کینگروز نے 19 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے کرکٹ کی حکمرانی کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر کی نصف سنچریاں، ولیمسن کے 85 رنز رائیگاں چلے گئے

FOLLOW US