Sunday January 19, 2025

آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر کی نصف سنچریاں، ولیمسن کے 85 رنز رائیگاں چلے گئے

دبئی : آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرز مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن ہیزل وُڈ نے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے سیمی فائنل کے ہیرو مچل کی اہم وکٹ حاصل کرلی۔ مارٹن گپٹل اور ولیمسن کے درمیان 48 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن زامپا کو چھکا مارنے کی کوشش میں گپٹل مڈ وکٹ باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ پورے ٹورنامنٹ میں آؤٹ آف فارم رہنے والے ولیمسن نے فائنل میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔ ولیمسن نے نئے بلے باز گلین فلپس کے ساتھ تیسری وکٹ کیلئے 68رنز کی شراکت قائم کی جس میں فلپس کا حصہ صرف 18رنز کا رہا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس سوموار کے روز طلب ، آغاسراج درانی کی ’گمشدگی ‘ معمہ بن گئی

فلپس 18رنز بنانے کے بعد ہیزل وُڈ کی دوسری وکٹ بن گئے جبکہ دو گیند بعد ولیمسن بھی چلتے بنے۔ولیمسن نے 48 گیندوں پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 85 رنز کی اننگز کھیلی جو ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں ابتک کسی بھی کپتان کی جانب سے کھیلی گئی سب سے بڑی اننگز ہے۔نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کےنقصان پر 172رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو تیسرے اوور میں کپتان ایرون فنچ صرف 5 رنز بنانے کے بعد ٹرینٹ بولٹ کی وکٹ بن گئے۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد ڈیوڈ وارنر کا ساتھ دینے مچل مارش آئے ۔ ڈیوڈ وارنر نے عمدہ فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور 38 گیندوں پر 53 رنزکی اننگز کھیلی لیکن اس مرحلے پر ٹرینٹ بولٹ نے انہیں اپنا شکار کر لیا۔ مچل مارش نے نصف سنچری سکور کرنے کیساتھ ساتھ میکسویل کیساتھ ناقابل شکست شراکت قائم کرکے آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کرالیا۔

مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی ہونے سے متعلق افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

ساری زندگی ایک بیٹے کی خواہش میں تڑپنے والے شخص کو نوے سال کی عمر میں اللہ نے 80 بیٹوں سے نواز دیا

FOLLOW US