Sunday January 19, 2025

“یہ ورلڈ کپ ہمارا تھا ” شعیب اختر نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

دبئی : سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ فائنل یکطرفہ رہا اور کوئی مقابلہ نہیں ہوا، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو میچ میں آنے ہی نہیں دیا، یہ ورلڈ کپ ہمارا تھا لیکن افسوس ہے کہ ہم باہر ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے پاس ایسا کوئی باؤلر نہیں تھا جو وکٹیں لے سکے، نہ ہی ان کے پاس کوئی ایسا باؤلر تھا جو رنز کو روک سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ ہمارا تھا، نیوزی لینڈفائنل میں آسان ٹیم تھی، ہمیں آسٹریلیا سے جیتنا چاہیے تھا، افسوس ہے کہ پاکستان ناک آؤٹ مرحلہ نہیں جیت سکا، بابر اعظم ابھی کپتانی سیکھ رہے ہیں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے بھی یہی بات کی ہے کہ بابر ابھی بچہ ہے، وہ سیکھ جائے گا۔

حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ق لیگی اراکین اسمبلی نے فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویزالٰہی کو دیدیا

آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر کی نصف سنچریاں، ولیمسن کے 85 رنز رائیگاں چلے گئے

سندھ اسمبلی کا اجلاس سوموار کے روز طلب ، آغاسراج درانی کی ’گمشدگی ‘ معمہ بن گئی

FOLLOW US