Sunday January 19, 2025

حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ق لیگی اراکین اسمبلی نے فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویزالٰہی کو دیدیا

لاہور: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی وفاق اور پنجاب میں اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نےملک بھرمیں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اورمہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہاہےکہ عام آدمی اذیت میں مبتلا ہے،عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کیسے کریں؟ان تمام وجوہات کی بناءپر حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام ارکان اسمبلی نے فیصلوں کا اختیار چودھری پرویزالٰہی کو دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چوہدری پرویزالٰہی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس کے آغاز میں تمام ارکان نے چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ مسلم لیگی ارکان اسمبلی نےبڑھتی ہوئی بیروزگاری اور مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس میں ڈالر، پٹرول، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر کی نصف سنچریاں، ولیمسن کے 85 رنز رائیگاں چلے گئے

ارکان اسمبلی نے کہا کہ حکومت عوامی مشکلات کے تدارک میں ناکام دکھائی دیتی ہے، حکومت نان ایشوز کو ایشوز بنا کر عام آدمی کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے، عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات مزید بگڑیں گے، حکومت سنجیدگی سے ان تمام ایشوز کا فی الفور ازالہ کرے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام ارکان اسمبلی نے فیصلوں کا اختیار چودھری پرویزالٰہی کو دیدیا گیا۔ وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی، مسز فرخ خان، صوبائی وزراء حافظ عمار یاسر، باؤ رضوان، ارکان پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی، عبداللہ یوسف وڑائچ، ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق چودھری، شجاعت نواز اجنالہ، خدیجہ عمر سمیت خیبرپختونخواہ اسمبلی کے رکن مفتی عبیدالرحمن اور مسلم لیگی رہنما شافع حسین بھی اجلاس میں شریک تھے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس سوموار کے روز طلب ، آغاسراج درانی کی ’گمشدگی ‘ معمہ بن گئی

ساری زندگی ایک بیٹے کی خواہش میں تڑپنے والے شخص کو نوے سال کی عمر میں اللہ نے 80 بیٹوں سے نواز دیا

FOLLOW US