Sunday January 19, 2025

سندھ اسمبلی کا اجلاس سوموار کے روز طلب ، آغاسراج درانی کی ’گمشدگی ‘ معمہ بن گئی

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل( سوموار کے روز)15 نومبردوپہر دو بجے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں طلب کرلیا ہے تاہم یہ بات فی الوقت ایک معمہ بنی ہوئی ہے کہ سندھ اسمبلی کے اس اجلاس کی صدارت کون کرے گا کیونکہ سپیکر آغا سراج درانی کی جب سے سندھ ہائی کورٹ نے ضمانت منسوخ کی ہے ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں کہ وہ اس وقت کہاں ہیں؟ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کے بعد نیب کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر ضرور گئی تھی لیکن سپیکر اس کے ہاتھ نہ آئے ،اس وقت سے لیکر اب تک آغا سراج درانی کے بارے میں ایسی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے کہ وہ کہاں ہیں ؟ ۔پارلیمانی قواعد کے مطابق اسپیکر کی عدم موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت کرسکتا ہے تاہم آئندہ اجلاس میں اپوزیشن یہ سوال ضرور اٹھائے گی کہ اس ایوان کے کسٹوڈین( سرپرست)کہاں لاپتہ ہیں؟۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل، نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف

مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی ہونے سے متعلق افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

ساری زندگی ایک بیٹے کی خواہش میں تڑپنے والے شخص کو نوے سال کی عمر میں اللہ نے 80 بیٹوں سے نواز دیا

FOLLOW US