Tuesday January 21, 2025

کیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ فکسڈ تھا، نیوزی لینڈ ہارا ہوا میچ کیسے جیتا؟ شائقین کرکٹ کو چونکا دینےوالی خبر

ابوظہبی : نیوز ی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کوپانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کوجیت کے لیے 167رنز کاہدف دیدیاجونیوزی لینڈ کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔ابوظہبی کے شیخ زاہد انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کرانگلینڈ کوپہلے بیٹنگ کی دعو ت دی ۔انگلش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر166 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 37بالز پر51 رنز کی اننگ کھیلی اورآئوٹ نہیں ہو ئے۔10اووت تک انگلینڈ کا پلڑا بھاری رہا جس کے جیت کے 78فیصد امکانات تھا۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی جیت کا دور دور تک کوئی امکان نہیں تھا 15اوورتک بھی انگلینڈ کی جیت یقینی تھی لیکن پھر ایک دم سے کھیل انگلینڈ کے ہاتھوں سے نکل گیا۔ جس پر کئی شائقین غصے کا اظہار کررہے ہیں جبکہ شومل میڈیا پر میچ فکسڈ ہونے کی بھی پوسٹیں شیئر ہونے لگیں ہیں۔

سیمی فائنل سے قبل پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی ٹیم سے باہر۔اوپنر رضوان اور شعیب ملک کی جگہ کون کھیلے گا؟

نیوز ی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کوپانچ وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان کے کس کھلاڑی کا خوف ہے؟ آسٹریلیا کے کپتان نے نام بتادیا

FOLLOW US