Tuesday January 21, 2025

پاکستان کے کس کھلاڑی کا خوف ہے؟ آسٹریلیا کے کپتان نے نام بتادیا

دبئی: آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل شروع ہونے سے پہلے ہی شاہین آفریدی کے باؤلنگ اٹیک کے حوالے سے خوف ظاہر کردیا۔ دبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی سے نمٹنا ہوگا۔ وہ بہت اچھی فارم میں ہیں اور جلد وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، یہ ایک اچھی لڑائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مڈل اور ڈیتھ اوورز میں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا لیکن پاور پلے کے اوورز میچ میں فرق ڈالتے ہیں۔ پورے ٹورنامنٹ میں پاور پلے نے جیتنے والی ٹیموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور انہوں نے پاور پلے میں جس طرح بیٹنگ اور باؤلنگ کی ہے وہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔

وزیردفاع پرویز خٹک نے بھی ای وی ایم قانون کی مخالفت کردی بل مسترد ہونے کے خدشے پر اجلاس ملتوی کیا گیا

حکومت نے اتحادی جماعتوں کے تحفظات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کیا،ایم کیوایم اور ق لیگ نے ای وی ایم کیلئے ووٹ دینے سے انکار کیا

فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ہوگا،شعیب اختر نے پیش گوئی کردی

FOLLOW US