Tuesday January 21, 2025

سیمی فائنل سے قبل پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی ٹیم سے باہر۔اوپنر رضوان اور شعیب ملک کی جگہ کون کھیلے گا؟

اسلام آباد: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ فلو کا شکار ہونے والے شعیب ملک اور محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد اور حیدر علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ دو روز آرام کے بعد پاکستان ٹیم نے آج آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز کیا، پاکستان ٹیم کے دو قابل اعتماد بیٹسمین شعیب ملک اور محمد رضوان ٹیم کے ہمراہ پریکٹس کے لیے نہیں آئے۔پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بدیس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو فلُو ہوا ہے اور معمولی بخار بھی ہے تاہم ان کی کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر آئی ہے، البتہ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے دونوں کھلاڑیوں کا کل صبح پھر چیک آپ کیا جائے گا۔

نیوز ی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کوپانچ وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان کے کس کھلاڑی کا خوف ہے؟ آسٹریلیا کے کپتان نے نام بتادیا

پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد آئی سی سی نے بھی ویرات کو ہلی کو بڑا جھٹکا دیدیا

FOLLOW US