دبئی : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں مزید نیچے چلے
گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 839 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 800 ریٹنگ پوائٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔جنوبی افریقا کے ایڈم مارکرم تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 4 درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ چوتھے اور بھارت کے لوکیش راہول پانچویں پوزیشن پر ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں پہلی چاروں پوزیشنز پر اسپنرز کا قبضہ ہے اور دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ان چار میں سے تین لیگ سپنر ہیں جبکہ ایک آرتھو ڈکس بولر ہے۔
سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب تبریز شمسی، عادل راشد اور راشد خان موجود ہیں۔پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بدستور 11 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ شاداب خان اور عماد وسیم ایک ایک درجے ترقی پا کر بالترتیب 23ویں اور 24ویں نمبر پر آ گئے ہیں، قومی فاسٹ بولر فاسٹ بولر حارث رو¿ف کا رینکنگ میں 20واں نمبر برقرار ہے۔آل راو¿نڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے جبکہ شکیب الحسن دوسرے اور ونندو ہسارنگا تیسرے نمبر پر ہیں۔
بے حیائی پھیلانے کا الزام ، جواں سالہ ماڈل کو عبرتناک سزا سنا دی گئی
ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں،، آپ حکم کریں ہم ایکشن لیں گے، وزیراعظم کی یقین دہانی