Wednesday January 22, 2025

بھارت سیمی فائنل کوالفائی کرنے میں ناکام! میں چاہوں گا کہ پاکستان یہ ورلڈکپ جیتے، بھارتی سابق کھلاڑی کا بڑا بیان

دبئی: سابق بھارتی آل راؤنڈر اجے جدیجہ نے بھارتی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اگر بھارت کوالیفائ نہیں کرپاتا تو میں یہی چاہوں گا کہ پاکستان ورلڈکپ جیتے۔تفصیلات کے مطابق اجے جدیجہ نے یہ گفتگو نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ سے قبل کی۔ بھارت کے لیے موقع تھا اگر افغانستان نیوزی لینڈ سے میچ جیت جاتا۔ لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔بھارتی سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ اگر بھارت کوالیفائ نہیں کرتا تو ہمیں پاکستان کے ساتھ جانا چاہیے۔ پاکستان وہ واحد ایشیائ ٹیم ہے جو اس سال سیمی فائنل کے لیے کوالیفائ کررہی ہے۔بھارتی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ جہاں ہم انگلینڈ، آسٹریلیا کو سپورٹ کریں گے، ہمیں چاہیے کہ اپنی ہمسائیہ ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے دیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ اُن کے لیے نہایت اہم ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مدِمقابل ہوگا۔ دوبوں ٹیموں کے درمیان میچ 11 نومبر کو کھیلا جائیگا۔

آسٹریلین ٹیم کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائیگا

شعیب ملک کی بہترین پرفارمنس پر ثانیہ کو داد دینا مہنگا پڑ گیا ، بھارتیوں نے بڑا جھٹکا دیدیا

سندھ حکومت شوگرملز کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے چینی کی قیمت میں اضافہ کررہی ہے،حماد اظہر نے بڑا الزام عائد کر دیا

FOLLOW US