Wednesday January 22, 2025

آسٹریلین ٹیم کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائیگا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آسٹریلین ٹیم اگلے سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دورے میں دونوں ٹیموں کے مابین 3 مارچ سے 5 اپریل کے دوران 3 ٹیسٹ ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا۔ میچز کراچی ،لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔پاک آسٹریلیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور تیسرا 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے چاروں وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

سندھ حکومت شوگرملز کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے چینی کی قیمت میں اضافہ کررہی ہے،حماد اظہر نے بڑا الزام عائد کر دیا

شعیب ملک کی بہترین پرفارمنس پر ثانیہ کو داد دینا مہنگا پڑ گیا ، بھارتیوں نے بڑا جھٹکا دیدیا

FOLLOW US