Tuesday May 7, 2024

سندھ حکومت شوگرملز کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے چینی کی قیمت میں اضافہ کررہی ہے،حماد اظہر نے بڑا الزام عائد کر دیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سندھ حکومت پر براہ راست شوگر ملز کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے چینی کی قیمت میں اضافہ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں حماد اظہر نے کہا کہ سندھ میں جو شوگر ملیں چل رہی تھیں جن کے بوائلر سے دھواں اٹھ رہا تھا حکومت سندھ کی جانب سے انہیں سازش کے تحت بند کرایا گیا، سندھ میں15اکتوبر کو جوشوگر ملیں چلنی چاہئیں وہ ابھی تک کیوں نہیں چلیں؟، رواں سال ایک بار پھر سند ھ حکومت گنے کی کرشنگ میں تاخیرکررہی ہے،گزشتہ سال بھی سندھ حکومت نے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کی تھی ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال گنے کی بھرپور فصل ہوئی ہے، کسانوں کا ایک ہی خریدار ہے وہ شوگر ملز ہیں،سندھ میں 15اکتوبر تک شوگر ملز چل جاتی ہیں، بوائلر چلا کر بند کرنے والی شوگر ملز کے نام ہمارے پاس موجود ہیں،سندھ حکومت چینی کی قیمت کم کرنے میں کردار ادا کرے۔سندھ حکومت نے گزشتہ سال گندم ریلیز میں تاخیر کی،ہمیشہ آٹے کی قیمت سندھ میں زیادہ اور پنجاب میں کم ہوتی ہے، گٹھ جوڑ سے ہمیشہ قیمت بڑھائی جاتی ہے اور کمیشن لیاجاتاہے ۔

رانی مکھرجی کس معروف اداکار کے عشق میں مبتلا ہیں؟اداکارہ نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

کرنٹ افیرز اور نیوز چینلز کو خبرنامے سے پہلے پاکستان کا نقشہ دکھانے کا حکم

FOLLOW US