Wednesday January 22, 2025

شعیب ملک کی بہترین پرفارمنس پر ثانیہ کو داد دینا مہنگا پڑ گیا ، بھارتیوں نے بڑا جھٹکا دیدیا

شارجہ : شعیب ملک پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین نصف سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور وہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین نصف سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے 18 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل ہے۔شعیب کی دھواں دھار اننگز کے دوران ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی میدان میں موجود تھیں جو شوہر کی بیٹنگ سے محظوظ ہوتی رہیں۔اس دوران چھکے اور چوکوں پر شوہر کو داد دیتی رہیں ۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کی جانب سے شعیب ملک کی بہترین پرفارمنس پر داد دینا بھارتی شہریوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور ہم نیوز کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں نے ثانیہ مرزا کو بھارتی شہریت چھوڑنے کا کہا اور مکمل پاکستانی ہو نے کا کہا ۔

سندھ حکومت شوگرملز کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے چینی کی قیمت میں اضافہ کررہی ہے،حماد اظہر نے بڑا الزام عائد کر دیا

کرنٹ افیرز اور نیوز چینلز کو خبرنامے سے پہلے پاکستان کا نقشہ دکھانے کا حکم

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان گروپ سٹیج پر ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بن گئی سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے ہرایا

FOLLOW US