Friday May 17, 2024

شاہینوں کی اونچی اڑان ،سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا پاکستان نے نمیبیاکو45 رنز سے شکست دیدی

اسلام آباد: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان کے190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی پوری ٹیم 20 اوور میں 144 سکورز بنا کر شاہینوں کے ہاتھوں کلین بولڈ ۔پاکستان 45 رنز سے نمیبیا سے سے جیت گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 2 وکٹوں پر 189رنز بنائے ۔ محمد رضوان ناقابل شکست 79 اور بابر اعظم 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم نے چوتھے میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 113 رنز پر گری جب کپتان بابر اعظم 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ رواں ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی یہ تیسری نصف سنچری ہے۔ پاکستان ٹیم کا اسکور 122 رنز پہنچا تو فخر زمان بھی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،

بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپنرز کی جوڑی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جس کے بعد محمد رضوان اور محمد حفیظ کے درمیان 67 رنز کی شراکت داری بنی ۔ محمد رضوان 79 اور محمد حفیظ 33رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ رضوان نے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کیرئیر کی 10 ویں نصف سنچری اسکور کی۔ نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویزے اور جین فریلنک نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گری۔ مائیک وان 4 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ نمیبیا کا اسکور 55 رنز پہنچا تو اسٹیفن بارڈ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ نمیبیا کی تیسری وکٹ 83 رنز پر گری ،کپتان اراسمس 15 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بنے جبکہ کریگ ویلئمز 40 رنز بناکر شاداب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ واضح رہے کہ پاکستان گروپ 2 میں مسلسل 3 میچز میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ نمیبیا 2 میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہےجبکہ آج کا میچ پاکستان جیت چکا ہے ۔

صرف پاکستان ہی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو ہرا سکتا ہے :کیون پیٹرسن

’ نیوزی لینڈ نے کوہلی کی انا کے ساتھ کھیلا‘ ہربھجن سنگھ ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے، اپنی ٹیم پر برس پڑے

FOLLOW US