Monday January 20, 2025

بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپنرز کی جوڑی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021ء میں نمیبیا کے خلاف میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے سب سے زیادہ سنچری پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ توڑا۔ دونوں نے مل کر پانچویں مرتبہ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 100 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنائی ہے۔واضح رہے کہ ان سے قبل نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل جبکہ بھارت کے روہت شرما اور شیکھر دھوَن 4، 4 مرتبہ سنچری پارٹنر شپ بنا چکے ہیں۔ خیال رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی تین مرتبہ 150 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی واحد جوڑی بھی ہے۔

اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم کی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار، غیر مشروط حمایت کا اعلان

صرف پاکستان ہی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو ہرا سکتا ہے :کیون پیٹرسن

’ نیوزی لینڈ نے کوہلی کی انا کے ساتھ کھیلا‘ ہربھجن سنگھ ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے، اپنی ٹیم پر برس پڑے

FOLLOW US