Monday January 20, 2025

’ نیوزی لینڈ نے کوہلی کی انا کے ساتھ کھیلا‘ ہربھجن سنگھ ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے، اپنی ٹیم پر برس پڑے

دبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کا سوگ بھارت میں ابھی تک منایا جارہا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کے کچھ روز گزر جانے کے باوجود بھارتی مبصرین اور شائقین کرکٹ اب تک صدمے سے دوچار ہیں اور اب نیوزی لینڈ سے شکست کےبعد بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔ ہربھجن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے ویرات کی انا سے کھیلا، انہیں اتنے رنز نہیں دینے چاہیے تھے، اگر آپ میدان میں آکر شروع میں بڑے شاٹ کھیلتے ہیں تو ٹھیک ہے لیکن انہیں سنگل نہیں دینے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ سنگل نہ دے کر کسی بڑے کھلاڑی کی انا کو ٹھیس پہنچاتے ہیں تو وہ ایسے شارٹ کھیلتے ہیں جیسے کوہلی نے آج کھیلا۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی ٹیم مسلسل دو میچ ہار چکی ہے، پہلے میچ میں روایتی حریف پاکستان سے 10 وکٹوں جب کہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے ہاری ہے، بھارتی ٹیم کے ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہوچکے ہیں۔

پاکستان کے صاف انکار کے بعد امریکہ نے بھارت سے علاقہ مانگ لیا ، تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

ن لیگ ختم ہو گئی ، کتنے اراکین اسمبلی تحریک انصاف کیساتھ رابطے میں ہیں؟دعوے نے ہلچل مچا دی

نامحرم عورتوں کے ساتھ جنسی تعلقات حلال ہیں، مفتی عبد القوی کا فتوی

FOLLOW US