Monday January 20, 2025

صرف پاکستان ہی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو ہرا سکتا ہے :کیون پیٹرسن

دبئی : سابق انگلش کرکٹ کپتان کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو پاکستان اور افغانستان شکست دے سکتے ہیں۔ کیون پیٹرسن نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’ اس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں صرف پاکستان اور افغانستان اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ بآسانی انگلینڈ کو شکست دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان انگلینڈ کیخلاف استعمال شدہ پچ پر کھیلیں تو فیورٹ قرار دیے جاسکتے ہیں‘۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے ہرایا تھا۔ انگلینڈ نے چار وکٹ 163 رنز بنائے ، اوپنر جوز بٹلر نے 67 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جواب میں سری لنکن ٹیم 137 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

’ نیوزی لینڈ نے کوہلی کی انا کے ساتھ کھیلا‘ ہربھجن سنگھ ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے، اپنی ٹیم پر برس پڑے

ٹی 20 ورلڈکپ، دو بڑی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں

FOLLOW US