لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ میں نوک جھونک اب معمول کی بات ہوگئی ہے لیکن شعیب اختر کے حالیہ ٹویٹ پر ہربھجن سنگھ کو غصہ آگیا۔ شعیب اختر نے ہربھجن سنگھ کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک پُرانی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ویڈیو لِنک پر سابق بھارتی آف سپنر سے بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سابق سپیڈ سٹار ہربھجن سنگھ سے کہتے ہیں اگر 24 اکتوبر کو پاکستان ہارتا ہے تو وہ انہیں سب سے پہلے میسج کریں گےاور کہیں گے کہ انہوں نے 1.6 ملین لوگوں کا دل توڑ دیا ۔ میچ میں نتیجہ بالکل برعکس آنے کے بعد ازراہِ مذاق شعیب اختر نے یہ ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ یہ محض میں صرف مذاق کررہا ہوں۔ شعیب اختر کے اس مذاق کے جواب میں ہربھجن سنگھ غصے میں آگئے اور کہا کہ ’بندے بن جاؤ، وقت بدلتے وقت نہیں لگتی‘۔ اس ٹویٹ پر شعیب اختر نے کہا کہ ’میں بھارت کو فائنل میں دیکھنا چاہتا ہوں، لیکن اس سے پہلے مستی مذاق بھی ضروری ہے‘۔
کالعدم تنظیم سے جھڑپ کے دوران پولیس کے متعدد اہلکار زخمی، ایک اہلکار جاں بحق
لڑکی کو حور کے طور پر پیش کرنے کا معاملہ، اسلامی نظریاتی کونسل بھی میدان میں آگئی
https://twitter.com/shoaib100mph/status/1452969248486268932?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1452969248486268932%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2021-10-27%2Fnews-2941855.html