Wednesday January 22, 2025

پی ٹی وی سپورٹس پر حارث رؤف کا نام لینے پر شعیب اختر کی لائیو بے عزتی، نعمان نیاز نے سٹوڈیو سے نکال دیا

دبئی : پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) سپورٹس کے اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز نے تجزیہ پسند نہ آنے پر شعیب اختر کو سٹوڈیو سے نکلنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی وی پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران تجزیے کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز نے سابق فاسٹ باؤلر کی براہ راست نشریات کے دوران بے عزتی کردی اور انہیں سٹوڈیو چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ شعیب اختر لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی بات کر رہے تھے۔ اس دوران نعمان نیاز نے کہا کہ شاہین آفریدی پاکستان کیلئے اچھا کھیلے ہیں۔ اس پر شعیب اختر نے کہا کہ “سرمیں حارث رؤف کی بات کر رہا ہوں۔”

اب ہر ٹیم پاکستان سے کھیلنے سے ڈرے گی، انگلش کپتان نے قومی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

شعیب اختر کا” سر” کہنا یا شاید “حارث رؤف” کا نام لینانعمان نیاز کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے سپیڈ سٹار کی لائیو نشریات میں بے عزتی کردی۔ حارث رؤف کا نام لینے پر نعمان نیاز نے اچانک کہا “آپ بدتمیزی کر رہے ہیں، آپ اوور سمارٹ ہو رہے ہیں۔” اس پر شعیب اختر ہنسنے لگے اور سمجھا کہ شاید ایسے ہی مذاق میں بات ہو رہی ہے لیکن نعمان نیاز نے کہا کہ “آپ سٹوڈیو چھوڑ کر جاسکتے ہیں ، میں یہ بات لائیو کہہ رہا ہوں۔” پہلے تو شعیب اختر کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے لیکن جب نعمان نیاز نے ” میں یہ بات لائیو کہہ رہا ہوں” کہا تو شعیب اختر کو سمجھ آگئی، انہوں نے ایکسیوز می ہی کہا تھا کہ نعمان نیاز نےوقفہ لے لیا۔ وقفے کے دوران ممکنہ طور پر سٹوڈیو میں موجود سینئر کھلاڑیوں سر ویون رچرڈ، عاقب جاوید، اظہر محمود اور عمر گل نے معاملہ حل کرادیا کیونکہ میچ کے خاتمے کے بعد شعیب اختر پی ٹی وی سپورٹس کے سٹوڈیو میں بیٹھے تجزیہ کرتے ہوئے نظر آئے۔

نیوزی لینڈ کی شکست پر گراؤنڈ میں ‘سکیورٹی سکیورٹی’ کے نعرے سوشل میڈیا پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کیا جارہا ہے

FOLLOW US