Monday May 20, 2024

کالعدم تنظیم سے جھڑپ کے دوران پولیس کے متعدد اہلکار زخمی، ایک اہلکار جاں بحق

لاہور: پنجاب کے ضلع گجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کی یونین سادھوکی میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں سے جھڑپ میں پولیس کے کئی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔جنگ نیوز کے مطابق سادھوکی میں پولیس کی جانب سے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو منتشر ہونے کی ہدایت کی گئی۔پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی۔ کالعدم تنظیم کے احتجاج کی وجہ سے مقامی آباد بھی متاثر ہوئی۔جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔پولیس نے مارچ کے شرکاء کو رکنے کے لیے راستے بلاک کر رکھے ہیں۔جب کہ حکومت نے کالعدم تنظیم سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور سکیورٹی ادارے کالعدم تنظیم سے سختی سے نمٹنے کے لیے ایک پیج پر ہیں۔

لڑکی کو حور کے طور پر پیش کرنے کا معاملہ، اسلامی نظریاتی کونسل بھی میدان میں آگئی

پی ٹی وی سپورٹس پر حارث رؤف کا نام لینے پر شعیب اختر کی لائیو بے عزتی، نعمان نیاز نے سٹوڈیو سے نکال دیا

حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا کالعدم تنظیم نے احتجاج کی آڑ میں رااستے بند کر رکھے ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کالعدم تنظیم سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے نہ ہی لانگ مارچ کی اجازت دی جائے گی۔ حکومت نے کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کو طاقت سے روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے کسی قسم کا تشدد کا راستہ اپنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی شہر شہر میں گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جائے گا اور اسلام آباد کے داخلہ راستوں پر رکاوٹیں اور سکیورٹی کی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ مہذب اور جمہوری معاشرے میں احتجاج کا حق ہر کسی کو ہے لیکن ملک اور عوام کی املاک کو نقصان پہنچانے کا حق کسی کو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان سے مذاکفرات کر کے ان کے مطالبات کافی حد تک تسلیم بھی کر لیے لیکن اس طرح سڑک پر آ کر خارجہ پالیسی سے متعلق باتیں منوانا ناقابل قبول ہے کیونکہ ریاستیں اس طرح نہیں چلتیں۔ واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا، جس میں وفاقی کابینہ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

اب ہر ٹیم پاکستان سے کھیلنے سے ڈرے گی، انگلش کپتان نے قومی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

FOLLOW US