اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ملتان میں لڑکی کو حور کے طور پر پیش کرنے کے عمل پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت ہوا جس میں ارکان نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ملتان میں لڑکی کو حور کے طور پر پیش کرنے کے عمل پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ کونسل نے قرار دیا کہ اسلام میں اس طرح خواتین کو حور بنا کر پیش کرنا انتہائی غلط اقدام ہے، مذہبی رسومات میں بازاری طرز کے اقدامات کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے نعت، مرثیہ، قصیدہ اور نوحہ کو گانے کی طرز پر پیش کرنے کی بھی مخالفت کی۔ کونسل نے مذہبی رسومات اور مذہبی عقائد کی ادائیگی کے موقع پر ایک معیار مقرر کرنے کی بھی تجویز دی۔ خیال رہے کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر ملتان کے حسین آگاہی چوک میں ایک لڑکی کو حور کے طور پر پیش کیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل پر کڑی تنقید اور سخت غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔
اب ہر ٹیم پاکستان سے کھیلنے سے ڈرے گی، انگلش کپتان نے قومی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے بڑی بات کہہ دی