Sunday January 19, 2025

گنگولی کی رمیز راجہ کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت، آگے سے چیئرمین پی سی بی نے کیا جواب دیا؟

دبئی : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت ٹھکرا دی۔ نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی متحدہ عرب امارات میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ سورو گنگولی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کے دوران سورو گنگولی نے رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے میچ دیکھنے سے معذرت کرلی۔ خیال رہے کہ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں آئی پی ایل کا فائنل میچ کولکتہ نائٹ رائڈرز اور چنائی سپر کنگز کے درمیان شروع ہوچکا ہے۔ کولکتہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے گھی کی قیمت میں 109 روپے فی کلو اضافہ کر دیا

کسی نے منت مانی تو کسی نے ویڈیو کال پر کی بات ۔ جانیںآریان خان جیل میں کس حال میں ہیں ! روتے ہوئے ماں کو کیا بتایا؟

شادی کے بعد شناختی کارڈ پر شوہر کا نام لکھوائیں یا والد کا ؟ نادرا نے خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا

اقبال پارک پہنچ کر تم اپنی ریٹنگ دیکھنا ، ریمبو اور عائشہ اکرم کی سب سے اہم آڈیو سامنے آ گئی

FOLLOW US