Friday April 19, 2024

اقبال پارک پہنچ کر تم اپنی ریٹنگ دیکھنا ، ریمبو اور عائشہ اکرم کی سب سے اہم آڈیو سامنے آ گئی

لاہور: گریٹر اقبال پارک دست اندازی کیس میں ریمبو اور عائشہ اکرم کی سب سے اہم آڈیو ریکارڈنگ مل گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈیو میں ریمبو نے عائشہ اکرم کو گریٹر پارک جانے پر رضامند کرتے ہوئے کہا کہ چار بجے تک پارک پہنچ جانا، اقبال پارک پہنچ کر تم اپنی ریٹنگ دیکھنا۔عائشہ اکرم نے کہا کہ میں نے 14 اگست کے لیے الگ سوٹ نکالا ہے، تم نے پہلے میری جتنی عزت کرائی ہے مجھے پتہ ہے۔ ریمبو نے عائشہ سے کہا کہ ہمارے پاس سیکیورٹی موجود ہے۔جو فراک میں نے تمہیں دی ہے وہ پہن کر جانا ، میں نے نیا سوٹ نکالا ہے، تم بس اپنی شہرت اور عوام کا پیار چیک کرنا ۔ مینار پاکستان واقعہ میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ساتھی ریمبو کی 3 آڈیوز اس سے پہلے بھی سامنے آ چکی ہیں۔ اس مبینہ آڈیو میں موبائل اور رقم کا غلط بیان دینے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

وفاقی حکومت کا19 اکتوبر کوعید میلادالنبیﷺکی عام تعطیل کا اعلان

مبینہ آڈیو میں ریمبو نے کہا کہ میں انہیں یہ کہوں گا کہ موبائل ڈیڑھ لاکھ کا لیا، ایپل آئی ڈی بنانا تھی۔ عائشہ نے ریمبو کو تاکید کی کہ ہاں، کہنا میڈم نے ڈیڑھ پونے دو لاکھ کا لیا تھا۔ تم کہنا میڈم نے موبائل لیا، ان کو پتہ ہو گا ان کا فون تھا ،وہ شوٹ کرتی تھی۔ جس پر ریمبو نے کہا کہ او کے میں کہہ دوں گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی ایک اور آڈیو منظر عام پرآئی تھی۔ آڈیو میں ریمبو مبینہ طور پر عائشہ اکرم کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دے رہا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مینار پاکستان پر دست درازی کیس میں عائشہ اکرم اور ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی۔ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو کے مابین مکالمہ ہوا اور پوچھا گیا کہ مجرم چھ ہیں یا سات ۔ جس پر عائشہ اکرم نے ریمبو کو بتایا کہ مھرم چھ ہیں جنہیں شناخت کیا ہے۔

30 سالہ لڑکی کا اپنے ماں باپ کو ڈی این اے ٹیسٹ کٹ کا تحفہ، نتیجہ آیا تو لڑکی کی ماں کا ایسا شرمناک جھوٹ پکڑا گیا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

عائشہ اکرم اور ریمبو کے مابین مکالمے میں منصوبہ بندی کی گئی کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں ، زیادہ تر مجرم غریب ہیں۔ لیک ہونے والی مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم نے کہا کہ مشکل سے ان لوگوں نے پانچ پانچ لاکھ کرنے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں گرفتار ملزمان سے عائشہ اکرم اور ریمبو نے رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس نے اس آڈیو ٹیپ کو کیس کے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیس شارق جمال نے کہا کہ ہم اس کال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریمبو کا فون قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ فون کال کی ریکارڈنگ کو کیس کا حصہ بنا رہے ہیں۔ ریمبو چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہے، کیس میں کافی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔

FOLLOW US