Sunday January 19, 2025

شادی کے بعد شناختی کارڈ پر شوہر کا نام لکھوائیں یا والد کا ؟ نادرا نے خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا

اسلام آباد:چیئرمین نادرا طارق ملک نے خواتین کی مشکل حل کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ شادی کے بعد یہ عورت کی مرضی ہے کہ وہ شناختی کارڈ پر والد کا نام لکھوانا چاہتی ہے یا شوہر کا ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نادرا نے دیہی خواتین کی سالانہ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے، شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شناختی کارڈ میں باپ کا نام لکھوائے یا خاوند کا، عورتوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں خواتین پر مبنی سپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے، جو خواتین کی رجسٹریشن کی پالیسی مرتب کرے گا، تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہیے۔ طارق ملک نے کہا کہ ہم اقلیتی برادری کی ترجیح بنیادوں پر رجسٹریشن کر رہے ہیں، نادرا میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، مختلف کیسز میں 262 ملازمین چارج شیٹ ہو چکے ہیں اور 107 کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔طارق ملک نے بتایا کہ پہلا شناختی کارڈ فری دیا جاتا ہے، اگر کوئی فیس وصول کرے تو نادرا میں شکایات درج کروائیں، بچوں کو بھی نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں، اگر بیس سال کی عمر کے بعد کروائیں گے تو مختلف پہلوو¿ں سے تحقیق کی جاتی ہے۔

اقبال پارک پہنچ کر تم اپنی ریٹنگ دیکھنا ، ریمبو اور عائشہ اکرم کی سب سے اہم آڈیو سامنے آ گئی

وفاقی حکومت کا19 اکتوبر کوعید میلادالنبیﷺکی عام تعطیل کا اعلان

30 سالہ لڑکی کا اپنے ماں باپ کو ڈی این اے ٹیسٹ کٹ کا تحفہ، نتیجہ آیا تو لڑکی کی ماں کا ایسا شرمناک جھوٹ پکڑا گیا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

FOLLOW US