Sunday January 19, 2025

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کتنی رکھی گئی ہے؟ آئی سی سی نے ایسا اعلان کر دیا کہ کھلاڑیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

دبئی : بھارت میں کورونا کیسز میں شدت کے باعث ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا تھا جو کہ اب 17 اکتوبر سے شروع ہو نے جارہاہے اور 14 نومبر تک جاری رہے گا، آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں کھیلنے والی ٹیموں کو بڑے انعامات کی خوشخبری بھی سنا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات کے مطابق جو ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی جیتے گی اسے انعام میں 16 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ فائنل میچ میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو آٹھ لاکھ ڈالر بطور انعام دیئے جائیں گے ۔ ورلڈ کپ کے دوران ٹیموں کو مجموعی طور پر 5.6 ملین ڈالر کے انعامات تقسیم کیئے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل میں ہارنے والی دو ٹیموں کو چار چار لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے ۔

جادو ٹونے کے بیانات کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس کے قریب سے مصنوعی گڑیاﺅں کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

سپر 12 سٹیج کے ہر ایک میچ میں کامیابی پر 40 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا ، اس مرحلے میں 30 میچز کھیلے جائیں گے جس کی مجموعی انعامی رقم 12 لاکھ ڈالر ہے ۔وہ ٹیمیں جو اس مرحلے سے باہر ہو جائیں گی جن کی تعداد 8 ہو گی انہیں فی کس70 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے راونڈ ون میں 12 میچز کھیلے جائیں گے اور ہر ایک کامیابی پر 40 ہزار ڈالر ملیں گے ، ان میں سے چار ٹیمیں سپر 12 تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوں گی ، انہیں بھی فی کس40 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے ۔ ورلڈ کپ کے راونڈ ون کا آغاز 17 اکتوبر سے ہونے جارہاہے جس میں آئرلینڈ، نمبیا ، نیدر لینڈ، سری لنکاگروپ اے میں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں اومان ، پاپوا نیو گنی ، سکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں ، گروپ اے اور گروپ بی کی ٹاپ دو دو ٹیمیں سپر 12 میں جگہ بنائیں گی ۔گروپ ون میں انگلینڈ ، آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہے جبکہ گروپ ٹو میں افغانستان ، انڈیا، نیوزی لینڈاور پاکستان شامل ہیں ، یہ آٹھ ٹیمیں پہلے سے ہی سپر 12 میں پہنچ چکی ہیں ۔

حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کر دیا

” میں نے زلفی بخاری پر جھوٹے الزام لگائے جس پر معافی مانگتی ہوں “ ریحام خان نے پیغام جاری کر دیا

FOLLOW US