Sunday January 19, 2025

حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کر دیا

اسلام آباد : حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا ، اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

” میں نے زلفی بخاری پر جھوٹے الزام لگائے جس پر معافی مانگتی ہوں “ ریحام خان نے پیغام جاری کر دیا

دوسری جانب نے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تیاری کر رکھی ہے جس کا اعلان آج متوقع ہے۔ اوگرا نے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کی ، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے تک اضافے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کردیا جائے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے عین پہلے پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا کون مستعفی ہو گیا؟ شائقین کرکٹ نے اپنے سر پکڑ لیے

پیٹرول 5روپے مہنگا، ڈیزل 10روپے پاکستانیو ں کی چیخیں نکل گئیں، مہنگائی کاطوفان

FOLLOW US